کاروار:22؍ جنوری (ایس اؤ نیوز ) اترکنڑا ضلع کی فائنل ووٹر لسٹ جاری کی گئی ہے جس میں 6،04،466مرد اور 6،02،961خواتین اور6دیگر سمیت کل 12،07،433رائے دہندگان کے نام درج ہیں، اس بات کی جانکاری اترکنڑا ضلع کی ڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے دی۔
ڈی سی دفتر ہال میں سیاسی لیڈران کے درمیان حتمی رائے دہندگان کی فہرست جاری کرنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ 01-01-2024کو اہلیت کی تاریخ شمار کر تےہوئے یہ حتمی فہرست 22جنوری 2024کو شائع کی گئی ہے جو فی الحال ضلع کے سبھی ووٹر رجسٹریشن آفیسردفتر (اے سی دفتر)، معاون ووٹر س رجسٹریشن دفتر (تحصیلدار آفس)اور متعلقہ پولنگ بوتھ پر شائع کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ بہت ہی شفافیت کے ساتھ تیار کی گئی ہے اگر ووٹر لسٹ کو لےکر کوئی شکایت یا اعتراض ہو تو فروری آخر تک شکایت دی جاسکتی ہے۔
ڈی سی نے بتایا کہ 27اکتوبر 2023کو شائع کردہ دو مجوزہ ووٹر لسٹوں میں کل 11،98،532رائے دہندگان تھے۔ اب جو لسٹ شائع کی گئی ہے اس میں 8،091ووٹرس کا اضافہ ہواہے۔ضلع کے 6ودھان سبھا حلقوں میں کل 1435پولنگ بوتھ ہیں ۔ووٹر لسٹ کے مطابق بھٹکل ودھان سبھا حلقہ میں سب سے زیادہ یعنی 2،25،128ووٹرس ہیں تو ہلیال ودھان سبھاحلقہ میں سب سے کم یعنی 1،83،036 رائے دہندگان ہیں۔ حلقہ وار پولنگ بوتھ اور رائے ددہندگان فہرست کی تفصیل ذیل میں دی جارہی ہے۔
- حلقہ نمبر76-ہلیال ودھان سبھا میں 215پولنگ بوتھ اور 91869مرد،91166خاتون ، 1دیگرسمیت کل 1،83،036 ووٹرس ہیں۔
- 77-کاروار ودھان سبھا حلقہ میں 258پولنگ بوتھ اور 109378مرد، 112786خاتون ، 1دیگر سمیت کل 2،22165رائے دہندگان ہیں۔
- 78-کمٹہ ودھان سبھا حلقہ میں 215پولنگ بوتھ اور 94624مرد، 95229خاتون اور دیگر 3سمیت کل 1،89،856 ووٹرس ہیں۔
- 79-بھٹکل ودھان سبھا حلقہ میں 248پولنگ بوتھ ہیں ۔ 114053مرد، 111075خاتون سمیت کل 2،25،128رائے دہندگان ہیں۔
- 80-سرسی ودھان سبھا حلقہ میں 266پولنگ بوتھ ، 101484مرد، 101163خاتون ، 1دیگر سمیت کل 2،02،648 ووٹر س ہیں۔
- 81۔ یلاپور ودھان سبھا حلقہ میں 233پولنگ بوتھ ، 93058مرد ، 91542خاتون سمیت کل 1،84،600 رائے دہندگان ہیں۔
سال 2024کے لوک سبھا انتخابات کے متعلق ضلع میں کل 29،229بزرگ، 24399نوجوان اور 15579اپاہج رائے دہندگان ہیں۔ بھارت الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع کےلئے نامزد ووٹر لسٹ نگراں کار ضلع کا دورہ کرتے ہوئے ووٹرلسٹ میں اندراج، اخراج جیسے سبھی نکات کا معائنہ کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو رپورٹ سونپ چکے ہیں۔رائے دہندگا ن سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بوتھ لیول آفیسر سے رابطہ کرتےہوئے شائع کی گئی فائنل ووٹر لسٹ میں اپنانام، تفصیلات سب کچھ صحیح ہے یا نہیں اس کی جانچ کرلیں۔ یا پھر متعلقہ تحصیلدار دفتر یا https://ceo.karnataka.gov.in اور https://uttarakannada.nic.in/ ویب سائٹس پر وزٹ کرتے ہوئے جانکاری حاصل کی جاسکتی ہے۔
لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ضلع کےلئے کل 1945کنٹرولر یونٹ ، 2756 بیلٹ یونٹ اور 2035وی وی پیٹ تقسیم کئے گئےہیں۔ جس کا پہلے مرحلے کامعائنہ ہوچکاہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پرکاش راجپوت، اے سی کنشک، کانگریس پارٹی کے میرا نائک، بی جےپی پارٹی کے منوج بھٹ وغیرہ موجود تھے۔